اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

’فلم ’منا بھائی‘ کا تیسرا پارٹ شاید کبھی بھی نہیں بنے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ اسٹارز سنجے دت اور ارشد وارثی کی سُپرہٹ فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کی تیسری قسط فلمائے جانے کے امکانات کم ہوگئے۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ دو کامیاب فلموں کے بعد ’منا بھائی‘ فرنچائز کی تیسری قسط کیلیے تیاریاں جاری تھیں جنہیں اچانک روکنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق فلم کا اسکرپٹ تیار تھا جبکہ نام کو بھی حتمی شکل دے دی گئی تھی، لیکن پھر ڈائریکٹر راج کمار ہرانی اور پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوگئے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات اُس وقت خراب ہوئے تھے جب راج کمار ہرانی پر می ٹو مہم کے تحت الزامات لگائے گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق اب فلم کا تیسرا پارٹ شاہد کبھی نہیں بنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ 2003 میں ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور 2006 میں ’لگے رہو منا بھائی‘ کے نام سے فلمیں سُپرہٹ ہوئی تھیں۔

دونوں اقساط میں سنجے دت اور ارشد وارثی کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا تھا اور لوگوں کو اب تک اداکاروں کے ڈائیلاگز یاد ہیں۔

یاد رہے کہ ارشد وارثی نے رواں سال جون میں ایک انٹرویو کے دوران خدشہ ظاہر کیا تھا کہ تیسری قسط کے آنے کے امکانات کم ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ’ہو سکتا ہے ’منا بھائی 3‘ نہ آئے اور یہ بہت عجیب بات ہوگی۔ فلم کیلیے ہدایت کار، پروڈیوسر، اداکار اور دیکھنے کیلیے شائقین موجود ہیں لیکن اس پر فی الحال کوئی کام نہیں ہو رہا۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں