ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

پیسے نہیں ملیں گے تو ڈرامہ نہیں کرسکتی، طوبیٰ انور

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ اگر پیسے نہیں ملیں گے تو میں وہ ڈرامہ بالکل بھی نہیں کرسکتی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ طوبیٰ انور نے حال ہی میں دنانیر مبین کے شو میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ بغیر معاوضہ ڈرامے میں کام نہیں کرسکتیں اور لوگوں کے بارے میں برا کہنا بھی پسند نہیں ہے۔

جب ان سے ان کی نمایاں خوبی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں بغیر کسی وجہ سے کسی کی برائی نہیں کرتی اور یہ میری اچھی عادت ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

طوبیٰ انور نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اس طرح کی چیزوں میں نہ پڑوں، مجھے ڈرامے کرنا بالکل پسند نہیں ہے اور مجھے کسی بھی قسم کے ڈرامے میں دلچسپی نہیں ہے جس کے لیے مجھے معاوضہ نہیں دیا جائے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی والدہ سے کہہ رہی تھی کہ امی میں یہاں نہیں روؤں گی کیونکہ مجھے اپنے آنسو بہانے کے لیے پیسے نہیں دیے جارہے۔

کام کے محاذ پر طوبیٰ انور نے آخری بار اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی کی بہوئیں‘ میں ’فرحت‘ کا کردار نبھایا تھا جس میں وہ جنید جمشید نیازی کی اہلیہ بنی تھیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ نے ڈرامہ سیریل ’تیرے جانے کے بعد‘ میں بھی منفی کردار ادا کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں