جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت و قیادت کسی بھی فوج سے بہترین ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت و قیادت دنیا کی کسی فوج کے مقابلے میں بہترین ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کثیرالملکی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق کی افتتاحی تقریب بروتھا میں منعقد ہوئی۔ 2 ہفتے پر مشتمل مشق میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز نے شرکت کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) نے بروتھا گیریژن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسزگروپ کی مشق سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید بڑھانا ہے۔ مشق کا مقصد فوجی تعاون اور تجربات سے مستفید ہو کر دہشت گردی کیخلاف نبردآزما ہونا ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے جونیئر لیڈرشپ اکیڈمی شنکیاری کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جونیئر لیڈرز روایتی اور غیرروایتی جنگ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، پاک فوج کےجونیئرلیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت، آپریشنز میں اپنا لوہا منوایا ہے۔

شنکیاری اور بروتھا آمد پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں