جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

نسیم شاہ کب تک صحتیاب ہوں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا اس موقع پر انہوں نے زخمی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ زخمی نسیم شاہ پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان کے موقع پر چیف سلیکٹر انضمام الحق نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری سے متعلق بھی سوالات کیے گئے جن پر انہوں نے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

انضمام الحق نے کہا کہ نسیم شاہ کی انجری بڑی ہے جس کے باعث لگتا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے فوری بعد بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

عماد وسیم اور محمد عامر سے متعلق چیف سلیکٹر نے کیا کہا؟

ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کی انجری ہماری لیے اور خود بولر کیلیے بھی بڑا نقصان ہے، تاہم امید اور دعا ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں