جنوبی فریقہ کی ٹیم ورلڈ کپ 2023 کی مہم سر کرنے کے لیے ٹیمبا باوما کی قیادت میں بھارت کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے والے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے میں شرکت کے لیے کرکٹ ٹیمیں بھارت کا رخ کر رہی ہیں۔ 5 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا پہلے ہی وہاں پہنچ چکی ہے اور میگا ایونٹ سے قبل میزبان سے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے۔
اب جنوبی افریقہ نے بھی رخت سفر باندھ لیا اور کپتان ٹیمبا باوما کی قیادت میں بھارت کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
ٹیمبا باوما کی قیادت میں جنوبی افریقہ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 سے قبل ہندوستان روانہ ہو رہا ہے۔
South African cricket team has left for India for the World Cup.
– The World Cup hype on…..!!!!! pic.twitter.com/Mza4vhHfbD
— Johns. (@CricCrazyJohns) September 24, 2023
پروٹیز ٹیم کے اراکین کا بھارت روانگی سے قبل گروپ فوٹو سیشن ہوا جس میں کھلاڑیوں نے اپنے گلے میں جنوبی افریقی جھنڈے کے اسکارف پہن رکھے تھے۔
گوگل پر بھی چڑھ گیا کرکٹ کا بخار، ورلڈ کپ کی 5 بہترین ٹیمیں بتا دیں
بھارت روانگی سے قبل قائد جنوبی افریقہ ٹیمبا نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی اور پیشرفت کے لیے پرامید ہیں اور ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی۔