اشتہار

گوگل پر بھی چڑھ گیا کرکٹ کا بخار، ورلڈ کپ کی 5 بہترین ٹیمیں بتا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

آئندہ ماہ شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کا نشہ سب کو چڑھ رہا ہے اور گوگل بھی اس کی زد میں آگیا ہے گول AI (آرٹیفیشل انٹیلجنس) نے ایونٹ کی 5 بہترین ٹیموں کی پیشگوئی کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 آئندہ ماہ سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے۔ اس میگا ایونٹ کے انعقاد کے دن جیسے جیسے نزدیک آ رہے ہیں سب کو کرکٹ کا بخار چڑھتا جا رہا ہے اور ہر کوئی ایونٹ کی فیورٹ ٹیموں کی پیشگوئی کر رہا ہے۔ اب کوئی اور نہیں بلکہ گوگل بھی اس کی لپیٹ میں آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل AI (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) سے جب ورلڈ کپ کی بہترین ٹیموں سے متعلق استفسار کیا گیا تو اس نے بھی کسی کرکٹ ماہر کی طرح ایونٹ کے لیے 5 بہترین ٹیموں کے نام بتا دیے۔

- Advertisement -

گوگل اے آئی (بارڈ) کے نزدیک ورلڈ کپ کی جو پانچ بہترین ٹیمیں ہو سکتی ہیں ان میں میزبان بھارت کے علاوہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ، 5 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا، 92 کی چیمپئن پاکستان اور ہر ایونٹ کے بڑے مقابلوں میں مات کھا کر چوکر کا اعزاز پانے والی جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

گوگل کے نزدیک ان میں سے کوئی بھی ٹیم 2023 کی ورلڈ کپ ٹرافی اٹھا سکتی ہے۔
گوگل نے اپنی پانچ بہترین ٹیموں کی فہرست سابقہ 12 ورلڈ کپ میں ٹیموں کی کارکردگی کے ساتھ حالیہ برسوں میں کارکردگی کی بنیاد پر مرتب کی ہے۔

گوگل نے بھارت کو ورلڈ کپ جیتنے کے لیے سرفہرست اس لیے رکھا ہے کہ وہ اس وقت ون ڈے کی ٹاپ رینکنگ ٹیم ہے اس کے ساتھ وہ اپنے وطن میں میگا ایونٹ کھیلے گی اور یوں اسے ہوم ایڈوانٹیج اور شائقین کرکٹ کی بھرپور سپورٹ حاصل ہوگی جو اس کا حوصلہ بڑھائے گی۔

سرچ انجن گوگل نے انگلینڈ کو دفاعی چیمپئن اور بیٹنگ لائن مضبوط ہونے کی بنیاد پر اس فہرست میں شامل کیا ہے کہ اس کے نزدیک آسٹریلیا پانچ بار کی فاتح اور تجربہ کار ہے جو ہمیشہ ورلڈ کپ جیتنے کی دعوے دار ہوتی ہے۔

گوگل نے پاکستان کی خاصیت ’’کسی بھی دن مخالف کے لیے خطرناک‘‘ کی بنا پر اسے ٹاپ فائیو میں شامل کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے پاس میچ ونر بھی بہت ہے اور پھر یہ کسی بھی دن مخالف ٹیم کے لیے خطرناک ہوتی ہے۔

جنوبی افریقہ ورلڈ کپ جیتنے کی حقدار پانچویں ٹیم گوگل کے نزدیک یوں ہے کہ اس کی ٹیم متوازن ہے اور حالیہ برسوں میں اس نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

سرچ انجن نے ورلڈ کپ میں مذکورہ پانچ ٹیموں کے لیے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کو چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں ٹیمیں بھی اپنی کارکردگی کی بدولت عالمی چیمپئن بننے کی کوشش میں ٹاپ پانچ ٹیموں کو بڑی ٹکر دے سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی 13 ویں ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہو رہا ہے۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور 2019 کے ورلڈ کپ فائنل کی رنر اپ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہی شیڈول ہے۔ میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 48 میچز 10 مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ فائنل بھی احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 19 نومبر کو ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں