اشتہار

رہنما پیپلز پارٹی کا بینائی سے محروم کرنے والے انجیکشن سے متعلق بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : رہنما پیپلز پارٹی چوہدری منظور نے انکشاف کیا کہ لوگوں کو بینائی سے محروم کرنے والے انجیکشن پر امریکہ اور بھارت میں پابندی عائد ہے تو پاکستان میں یہ انجکشن کس کی اجازت سے آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے انجیکشن کے باعث بینائی سے محروم ہونے کے معاملے پر اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوگر کے مریضوں کو یہ انجیکشن لگایا جاتا ہے تاکہ بینائی متاثر نہ ہو۔

چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ آنکھوں کے انجیکشن لگنے سے میرے بھائی سمیت6دوست متاثرہوئے، جب ہم اسپتال گئے تو وہاں پہلے ہی متاثرہ افرادکی بڑی تعدادموجودتھی۔

- Advertisement -

پی پی رہنما نے انکشاف کیا اس انجیکشن پر 2011 میں امریکا اور 2016 میں بھارت پرپابندی لگی، جب بیرون ملک پابندی ہے تو پاکستان میں انجیکشن کس کی اجازت سے آرہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انجکشن سےمتعلق نگران وزیرصحت سے بھی بات کی ، نگران وزیرصحت نے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے اور انجکشن کومارکیٹ سے بھی ہٹوا دیا۔

چوہدری منظور نے کہا کہ بہتر ہے کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کیاجائے، بھائی کا آپریشن ہوگیا ہے،48گھنٹے بعد پتا چلےگابینائی بحال ہوگی یا نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں