ایم کیو ایم پاکستان نے فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں طویل قانونی مشیران کے ساتھ مشاورت کے بعد فیض آباد دھرنا کیس میں ایم کیو ایم کی جانب سے دائر کی گئی نظر ثانی درخواست کو واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے عدالت میں کل وکلاء نظر ثانی درخواست واپس لینے کے لیے درخواست جمع کرائیں گے۔
اس سے قبل انٹیلی جنس بیورو کے بعد پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے فیض آباد دھرنا کیس میں نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انٹیلی جنس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسداللہ خان نے متفرق درخواست دائر کی تھی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ فیض آباد دھرنا نظر ثانی 28 ستمبر کو سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہے، انٹیلی جنس بیورو فیصلے کیخلاف نظر ثانی واپس لینا چاہتا ہے۔