پیر, دسمبر 16, 2024
اشتہار

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسرہلال امتیاز ملٹری آئی ٹی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اقوام متحدہ مشن میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل محمدمنیر افسر پبلک پالیسی اینڈنیشنل سیکیورٹی مینجمنٹ میں ایم فل ہیں۔ 2010 کے سیلاب میں جی آئی ایس کے پبلک پالیسی رسپانس پر تحقیقی مقالہ مرتب کیا۔

- Advertisement -

منیرافسر نےجیو گرافک انفارمیشن سسٹمز اور ریموٹ سینسنگ میں ایم ایس کیا ہے۔ وہ فوٹو میٹری کے ذریعے تیز رفتار جغرافیائی ڈیٹا تخلیق سے متعلق صدارتی ایوارڈ لے چکے ہیں۔ این ڈی یوواشنگٹن ڈی سی سےنیشنل ریسورس اسٹریٹجی میں ایم ایس کیا۔

منیرافسر نسٹ اسلام آباد میں ریموٹ سینسنگ میں پی ایچ ڈی کےامیدوار ہیں۔ تحقیقی مقالہ ریموٹ سینسنگ اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے پلانٹ ڈزیز کا پتہ لگانے سے متعلق ہے۔ آئی ٹی اور جی آئی ایس کےمختلف پہلوؤں سے متعلق کریڈٹ کیلئے متعدد تحقیقی اشاعتیں کیں۔

میجرجنرل کی حیثیت سے ڈی جی کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن کے ڈی جی رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کمپیوٹرز اینڈ انٹیلی جنس(C41) ڈائریکٹوریٹ کےڈی جی بھی رہے۔ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کے بعد آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی بھی رہے۔ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کے بعد کمانڈر پاکستان آرمی سائبر کمانڈ بھی رہ چکےہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں