24 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

کراچی : راہ چلتی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا نوجوان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : راہ چلتی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نے گزشتہ روزسمن آباد میں راہ چلتی لڑکی کو دبوچ لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے سمن آباد میں راہ چلتی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت آصف کے نام سےہوئی، آصف موٹر سائیکل پربیکری آئٹم فروخت کرنےکا کام کرتا ہے۔

- Advertisement -

ملزم موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے تلاش کرکے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ سمن اباد بلاک 18 میں صبح نو بجے کے قریب پیش ایا ، بیکری کا سامان گلیوں میں فروخت کرنے والے نوجوان نے راہ چلتی خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کی اور پھر فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ باہمی رضا مندی کا ہے یا خاتون کو ہراساں کیا گیا تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو علاقہ مکینوں نے نوجوان کو پکڑ کر خوب تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دکان پر چھوڑ دیا تھا۔

یاد رہے گذشتہ روز سمن آباد کے علاقے میں ملزم نے راہ چلتی لڑکی کو دبوچ لیا تھا، اسے قبل سمن آبادمیں اگست میں بھی لڑکی سے بدتمیزی کا واقعہ ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں