آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان آج نیدر لینڈ کے خلاف میچ سے اپنی مہم شروع کر رہا ہے میچ کے لیے گرین شرٹس کی پلیئنگ الیون فائنل کر لی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی مہم کا آغاز آج حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں آسان حریف نیدر لینڈ کے خلاف میچ سے کر رہی ہے میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔
نیدر لینڈ کے خلاف کپتان بابر اعظم کی قیاددت میں آج میدان میں جو ٹیم اتاری جائے گی اس میں اوپنر فخر زمان، امام الحق بھی شامل ہیں۔
مڈل آرڈر میں آغا سلمان پر سعود شکیل کو ترجیح دی گئی ہے، محمد رضوان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
’پاک بھارت ٹاکرے سے قبل گرین شرٹس اپنے دونوں میچ جیت لے گی‘
فاسٹ بولنگ کا شعبہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی سنبھالیں گے جب کہ اسپن ڈیپارٹمنٹ کو نائب کپتان شاداب خان، محمد نواز کے ساتھ افتخار احمد توانائی بخشیں گے۔