12.3 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

سعود شکیل نے ’مین آف دی میچ‘ کا ایوارڈ کس کے نام کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ روز ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلنے والے سعود شکیل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی، یہ پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ میں دوسری تیز ترین نصف سنچری تھی۔

نیدر لینڈز کیخلاف پلیئر آف دی میچ ایوارڈ  حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سعود شکیل کا کہنا تھا کہ یہ بہت خوشگوار موقع ہے، میں اپنی ٹیم کے لیے پازیٹو کرکٹ کھیلنے کی کوشش کررہا تھا جس میں کامیابی ملی۔

 پلیئر آف دی میچ کا ایواڈ حاصل کرتے ہوئے اسٹار بیٹر کا کہنا تھا کہ میں اور رضوان بات کر رہے تھے کہ اگر ہم اسکور کریں گے تو پریشر  نیدرلینڈز کی ٹیم پر آجائے گا اور پھر ایسا ہی  ہوا ۔

- Advertisement -

سعود شکیل نے شاندار کارکردگی پر کیا کہا؟

سعود شکیل نے کہا کہ میں پچھلے دو تین مہینوں سے بہت پریکٹس کر رہا ہوں اور جانتا ہوں کہ میں مڈل آرڈر پر بیٹنگ کروں گا تو اس کے حساب سے اپنی شاٹس کو مزید بہتر کیا۔

سعود شکیل نے کہا کہ میرے کوچنگ اسٹاف نے مجھے بہت اعتماد دیا، میں اپنے کوچ حنیف ملک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری مدد کی،  یہ پلیئر آف دی میچ کا  ایوارڈ ان کے لیے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں