ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

سعود شکیل نے شاندار کارکردگی پر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کی جیت اہم کردار ادا کرنے والے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کا کہنا ہے کہ مثبت کرکٹ کھیلی جس سے کامیابی ملی۔

حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 287 رنز کے تعاقب میں 41 اوورز میں 205 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں پاکستان نے میچ 81 رنز سے جیت لیا۔

سعود شکیل کو 52 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

مڈل آرڈر بیٹر نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرفارمنس پر خوشی ہے، مثبت کرکٹ کھیلی جس سے کامیابی ملی، تین وکٹیں جلد گر گئی تھیں، محمد رضوان کے ساتھ پارٹںر شپ بنا کر حریف ٹیم پر پریشر ڈالا۔

سعود شکیل نے کہا کہ کنڈیشن کے مطابق بیٹنگ کی ٹیم کے لیے رنز کرنا اہم تھا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے چند ماہ کے دوران اپنے گیم پر کافی محنت کی ہے۔

سعود شکیل نے کہا کہ اندازہ تھا کہ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنا ہوگی، اس کے حساب سے تیاری کی، جس بول پر چوکا لگے وہ میں انجوائے کرتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں