پاکستان کا نیا سپر اسٹار ایک ایسا کھلاڑی جو ورلڈ کپ کی سلیکشن کے قریب قریب بھی نہ تھا وہ سلیکٹ ہوا اور پاکستان کے پہلے میچ میں مین آف دی میچ بن گیا۔
ورلڈ کپ کے آغاز میں اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکلانے والے بیٹر سعود شکیل کی ورلڈ کپ میں شمولیت کی کہانی بھی ایک مسٹری تھی۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ سے تین ماہ پہلے سعود شکیل ورلڈ کپ کی گنتی میں بھی نہیں تھے پھر سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری بنائی اور پکچر ہی بدل دی۔
View this post on Instagram
سعود شکیل کو افغانستان سیریز میں سترویں کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا، انہوں نے ایک میچ کھیلے، نو رن بنائے جس کے بعد لگتا تھا کہانی ختم لیکن پھر ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ نے چیف سلیکٹر انضمام اور کپتان بابر کو قائل کیا جس کے بعد ورلڈ کپ میں سعود ان ہوا اور فہیم اشرف باہر ہوگئے۔
سعود شکیل نے ورلڈ کپ ڈیبیو میچ میں 68 رن بنا کر اپنا انتخاب درست ثابت کیا، سابق کپتان سرفراز احمد نے پچھلے سال ہی کہا تھا کہ سعود اگلا بڑا اسٹار ہوگا اور کپتان نے ٹھیک کہا تھا سعود بڑا اسٹار بننے جارہا ہے اور ہوسکتا ہے کہ وہ اسی ورلڈ کپ میں اپنی بڑی پہچان بنا لے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ جمعہ کو حیدرآباد دکن میں کھیلے گئے ورلڈکپ میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔
نیدر لینڈز کے خلاف قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ناکام ہونے کے بعد محمد رضوان اور نوجوان سعود شکیل نے ٹیم کو سنبھالا۔
View this post on Instagram
ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلنے والے سعود شکیل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی۔یہ پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ میں دوسری تیز ترین نصف سنچری تھی۔
سعود شکیل نے اہم موقع پر 52 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے9 چوکے اور ایک چھکا لگایا، اس کے علاوہ رضوان نے بھی 68 رنز بنائے۔
View this post on Instagram
پاکستان کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سعود شکیل کو بہترین بیٹنگ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
View this post on Instagram