10.5 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

لاہور ایئرپورٹ پر چوہے بلی کا کھیل، ڈی جی سول ایوی ایشن کا نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے لاہور ایئرپورٹ پر بلی کے گھس کر چوہے کو پکڑنے سے متعلق خبروں کا ںوٹس لیتے ہوئے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بلی کے گھس آنے کے معاملے کا ڈی جی سول ایوی ایشن نے نوٹس لے لیا۔

اس حوالے سے ڈی جی سی اے اے کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ سے باز پرس کی گئی اور ایئرپورٹ پر صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہاربرہمی کیا۔

- Advertisement -

ایئرپورٹ انتظامیہ نے ڈی جی سی اے اے کو بریفنگ میں بتایا کہ بلی کنویر بیلٹ سے ڈیپارچر لاونج پر پہنچی تھی، جس نے چوہے کا شکار کیا تھا۔

ایئرپورٹ پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ڈی جی سی اے اے نے برہمی کا اظہار کیا، ترجمان سی اے اے کے مطابق غفلت اور لاپرواہی برتنے والے عملے کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر صفائی ستھرائی کا انتظام آوٹ سورس کمپنی کو دیا ہوا ہے، مذکورہ کمپنی کی جانب سے ایئرپورٹ پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر اکثر شکایات موصول ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں