14 C
Dublin
بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

سعودی عرب: افغان باشندوں سے 12 ہزار پاکستانی پاسپورٹ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں افغان باشندوں کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، مملکت میں موجود افغان باشندوں سے 12 ہزار پاکستانی پاسپورٹ بر آمد کرلئے گئے ہیں۔ جب کہ پاکستانی اداروں ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اور ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جعلی پاسپورٹ بنانیوالے گروہ کے مرکزی ملزم کا تعلق لاہور سے ہے جب کہ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کے ایک حاضر سروس ملازم اور ایک ریٹائرڈ ملازم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے،افغان شہریوں کو جعلی شناختی کارڈ پر پاکستانی پاسپورٹ جاری کیے گئے تھے۔

- Advertisement -

دوسری جانب سعودی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدہ کے مال میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت کرنے پر غیر ملکی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔

سعودی عرب میں مقیم عرب شہری کی شناحت سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے کی گئی۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک غیر ملکی (یمنی شہری) مال میں لڑکی سے چھیڑ خانی کرنے میں مصروف ہے، جو سعودی قانون کے منافی ہے۔

محکمہ امن عامہ کے مطابق یمنی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں