ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلنے کے دعویدار پاکستان ٹیم کی میدان میں کارکردگی مایوس کن رہی۔
ورلڈکپ کے سکس ہٹرز کی فہرست میں پاکستان کی ٹیم افغانستان اور بنگلادیش سے بھی پیچھے ہے۔ گرین شرٹس نے بھارت کیخلاف تو ایک چھکامارنےکی زحمت بھی نہ کی۔
کپتان بابراعظم کہتے ہیں وکٹیں بیٹنگ کیلئے بہت سازگار ہیں مگر ہمارے کھلاڑیوں سے چھکےکیوں نہیں لگ رہے؟
بھارت کیخلاف قومی کھلاڑی ایک بھی چھکا نہ لگا سکے۔ بھارتی کپتان روہت شرما اکیلے ہی چھ چھکے مار گئے۔
دونوں کیوالیفائرز نیدرلینڈ اور سری لنکا کیخلاف بھی کُل 9 چھکے لگے۔ سال دوہزارتئیس میں حد ہی ہوگئی اور ٹیم نے پورے سال میں پاور پلے کےدوران ایک چھکا بھی نہ لگایا۔
ورلڈکپ کے سکس ہٹرز کی فہرست میں قومی کھلاڑی ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل رہے۔ میگاایونٹ میں سری لنکا گیندباؤنڈری کے پار پہنچانے میں سب سے آگے ہے۔
پاکستان تو اتنا پیچھے ہے کہ بنگلادیش اور افغانستان جیسی ٹیمیں بھی زیادہ سکسز مار چکی ہیں۔