للی: سوئٹزرلینڈ نے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کے فائنل میں فرانس کو ایک کے مقابلے تین کے اسکور سے شکست دیکر ڈیوس کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔فرانس کے شہر للی میں کھیلے گئے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔
ریورس سنگلز میں عالمی نمبر دو راجر فیڈرر نے رچرڈ گیسکٹ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فیڈرر کی جیت کا اسکور چھ چار، چھ دو اور چھ دو رہا۔
سوئٹزرلینڈ نے بیسٹ آف فایو فائنل میں فرانس کو ایک کے مقابلے تین کے اسکور سے شکست دیکر ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ راجر فیڈرر نے کیرئیر میں پہلی مرتبہ ڈیوس کپ کا ٹائٹل اپنے سر پر سجایا۔