27.2 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

ڈکیتی مزاحمت پر قتل، ’بہن کی شادی کی تیاریوں میں بھائی کا جنازہ پہنچ گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے جوہڑ موڑ پر نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے جوہڑ موڑ پر ڈاکوؤں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا، گھر میں مقتول کی بہن کی شادی کی تیاریاں جاری تھیں جنازہ گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

مقتول کے والد نے اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں نے اس شہر کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایک موبائل فون کے لیے انسانی جان لے لی جاتی ہے، محمد سعد کی بہن کی شادی کی تیاریاں جاری تھیں، محمد سعد تین بہنوں کا اکلوتا بھائی اور گھر کا واحد کفیل تھا۔

سعد کے والد کا کہنا تھا کہ ہم جب تک اپنا دفاع خود نہیں کریں گے لاشیں گرتی رہیں گی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا معلوم ہوتا ہے، ملزمان نے نوجوان سے موٹر سائیکل چھینی، جائے وقوعہ سے تیس بور کا خور ملا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نوجوان کے پاس سے اس کا موبائل فون نہیں ملا، نوجوان کا پرس اس کے پاس موجود تھا، اطراف میں لگے کیمروں سے ملزمان کی شناخت کی کوششیں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے افراد کی تعداد 108 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کو ٹیلیفون کیا اور فائرنگ کے واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کرنے کی ہدایت کی۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں