13 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: عدالت نے اسحاق ڈار کو بری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کو بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری کردیا۔

نیب پراسکیوٹر نے عدالت میں تحریری جواب جمع کروایا جس میں لکھا کہ  اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں اس لیے کیس کو آگے نہیں چلانا چاہتے۔

- Advertisement -

نیب نے تحریری جواب میں لکھا کہ اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں، ہم نے میرٹ پر دلائل دیے ہیں، عدالت فیصلہ سنا دے۔

تاہم احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری کردیا۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس داخل دفتر کر دیا تھا جس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس پر دوبارہ سماعت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں