اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کرکٹرز، چیف سلیکٹرز کے بزنس معاہدے پی سی بی کے نشانے پر

اشتہار

حیرت انگیز

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے میڈیا پر خبریں سامنے آنے کے بعد کرکٹرز، چیف سلیکٹرز کے بزنس معاہدوں سے متعلق پوچھ گوچھ کرنے کا عندیہ دیدیا۔

تفصلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم میں مینجمنٹ کمپنی کی من مانیاں سامنے آنے کے بعد ذکا اشرف نے کرکٹرز اور چیف سلیکٹرز کے بزنس معاہدوں سے متعلق پوچھ گوچھ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں قانون سازی کی جائےگی۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بزنس معاہدے ٹیم میں مفادات کا ٹکراؤ بن سکتے ہیں۔ چیف سلیکٹرز سے اس متعلق پوچھا جائےگا، قانون سازی کی جائےگی۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ پلئیرز کے ایجنٹوں سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔ ایک ایجنٹ کے پاس زیادہ پلیئرز ہوں گے تو اجارہ داری قائم ہوگی۔ بزنس معاہدے اور ایجنٹوں کا سنجیدہ مسئلہ ہے اس پر غور کریں گے،

ذکااشرف کا کہنا تھا کہ سب سے درخواست ہے جب تک ورلڈکپ چل رہا ہے ٹیم کو سپورٹ کریں۔ کچھ لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر دکان سجالیتے ہیں اور تنقید کرتے ہیں۔

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر تنقید سے ٹیم کا مورال نیچے جاتا ہے۔

ذکااشرف نے کہا کہ ٹی وی پرتنقید کی کھلاڑیوں نے بہت بار شکایت کی ہے۔ ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعدغلطیوں پر ضرور تبصرہ کریں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں