بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

’کرکٹ بورڈ سےگند صاف کرنا پڑے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف نے کہا ہے کہ ہمیں بہترین فیصلے کر کے کرکٹ بورڈ سےگند کو صاف کرنا پڑے گا۔

اے آر وائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ذکااشرف نے کہا کہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ مجھے عہدے پر برقرار رکھتے ہیں یا نہیں، ہم نے ماضی میں پاکستان ٹیم کی عزت کو بحال رکھا اب بھی رکھ سکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ ،کوچز کا مورال خراب نہیں کرنا چاہتا، وزیراعظم نجم سیٹھی یا کسی اور کو لائیں تو ان کیلئے بھی نیک خواہشات ہیں کھینچاتانی سے بورڈ کو نقصان ہوتا ہے باعزت طریقے سے آنا جانا چاہیے، لڑائی جھگڑا چھوڑ کر کرکٹ کی بہتری کےلیے کام کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

جے شاہ سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ بھارت گیا تو جے شاہ نے بہت عزت دی جے شاہ نے مجھے 2،3دن پہلے بھی ٹیلی فون کیا اور کہا باقی چیئرمین سے بھی ملا لیکن آپ سے مل کر بہت اچھا لگا۔

ذکااشرف نے کہا کہ ہم جلد پاکستان اور بھارت کے کرکٹ تعلقات کو بہتر کرلیں گے، پاکستانی شائقین، صحافیوں کے ویزوں سےمتعلق درخواست کی تھی ہم صرف درخواست ہی کرسکتے تھے زبردستی ویزے تو لےنہیں سکتے تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں