جمعہ, جنوری 31, 2025
اشتہار

سری لنکن کپتان نے کوہلی کو 49 ویں سنچری پر مبارکباد دینے سے انکار کردیا!

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے ویرات کوہلی کو 49 ویں سنچری بنانے پر زبردستی کی مبارکباد دینے سے انکار کردیا۔

ہوا یوں کہ سری لنکا کے کپتان بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل نیوز کانفرنس کے لیے موجود تھے، اسی دوران ایک بھاتی صحافی نے ان سے سوال کرڈالا کہ کیا ویرات نے نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں 49 ویں سنچری اسکور کی ہے کیا آپ انھیں مبارکباد دینا چاہیں گے۔

اس سوال پر پہلے تو کوشل تھوڑا حیران ہوئے پھر فوراً ہی کیا کہ میں انھیں کیوں مبارکباد دوں گا اور پھر وہ ہنسنے بھی لگے جب کہ حال میں موجود دیگر حاضرین بھی قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

https://twitter.com/GemsOfCrickett/status/1721153686494405005?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1721153686494405005%7Ctwgr%5Eff7c47155f8a409103192ecab1870a83e956744b%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.timesnownews.com%2Fsports%2Fcricket%2Fsri-lanka-captain-kusal-mendis-refuses-to-congratulate-virat-kohli-for-historic-49th-odi-century-watch-article-104989929

ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے 289 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں 49 ویں سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔

کوہلی کا اپنی سنچری کے بعد کہنا تھا کہ بھارت کے لیے ہر میچ کھیلنے کا موقع میرے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہوم کراؤڈ کے سامنے اپنی سالگرہ والے دن اس سنگل میل کو حاصل کرنا میرے لیے خوابوں جیسا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈکپ میں دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کل آمنے سامنے آئیں گی، تاہم دہلی میں فضائی آلودگی بہت زیادہ ہونے کے سبب کل میچ منعقد ہونے کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں