اشتہار

کینیڈین ہائی کمیشن میں زوردار دھماکا

اشتہار

حیرت انگیز

نائیجیریا میں کینیڈا کے ہائی کمیشن میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 2 کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈین حکام کے مطابق ہائی کمیشن کے جنریٹر روم میں دھماکا ہوا ہے، جس کے بعد ہر جانب آگ بھڑک اُٹھی۔

کینیڈین حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ دھماکا ایک حادثہ تھا تاہم دھماکے سے متعلق مزید انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

دھماکے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق نائیجیریا سے بتایا جارہا ہے، دونوں افراد مینٹیننس کے کام میں مصروف تھے کہ زوردار دھماکہ ہوگیا۔

گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسافر بس میں زوردار دھماکے سے کم از کم سات افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق خالد زدران نامی پولیس اہلکار نے بتایا کہ مسافر بس میں دھماکا ڈشتی بارچی کے علاقے میں ہوا۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

دھماکے کی فوری طور پر ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔ اکتوبر میں ڈشتی بارچی میں دھماکا ہوا تھا جس میں چار افراد جاں بحق جبکہ سات شدید زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں