جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

سعودی عرب/ یو اے ای : سونے کی قیمت میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ / دبئی : سعودی عرب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

24قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 237.41 ریال پر آگئی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 207.73 ریال رہی جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 217.63ریال ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 7384.16 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک کلو سونے کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 409.93 ریال رہی۔

متحدہ عرب امارات میں سونے کے نرخ 

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے، فی گرام مزید 0.50 درہم اور 10 گرام 5 درہم سستا ہوگیا، چھ روز کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں 50.25 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق دبئی گولڈ مارکیٹ میں 10 نومبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں مزید 0.50 درہم کمی ہوگئی، جس کے بعد نرخ 235.75 درہم پر آگئے۔

متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 5 درہم کم ہو کر 2 ہزار 357.50 درہم ہوگئے۔

یو اے ای گولڈ مارکیٹ میں 6 روز کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 50.25 درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی، 6 روز قبل دس گرام سونے کے نرخ 2412.50تھے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت بھی 0.50 درہم کمی سے 218.75 درہم پر آگئی، 22 قیراط سونے کے 10 گرام نرخ 5 درہم کمی کے بعد 2182.50 درہم ہوگئے۔

واضح رہے کہ آج عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر اضافے سے 1975 ڈالر جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونا 1300 روپے بڑھ کر دو لاکھ 13 ہزار 100روپے پر آگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں