جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ٹانک میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 7 دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی کے دوران سات دہشتگرد مارے گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور اس دوران شر پسندوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی میں مارے گئے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا اور مختلف ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں۔

- Advertisement -

ہلاک دہشتگرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے جن میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ بھی شامل ہے۔ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش اور خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

کارروائی کے بعد مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کا عزم کیا۔

گزشتہ ماہ ضلع ٹانک کے علاقے پیزو انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔ شہریوں، سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا تھا۔

سکیورٹی فورسز نے رواں سال جون میں شمالی وزیرستان اور ٹانک میں علیحدہ علیحدہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مجموعی طور پر 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔

ضلع ٹانک کے علاقے منزئی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ ہوئی تھی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے تھے جبکہ شرپسندوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں