ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر کی سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے مداح کو تھپڑ جڑنے کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آج صبح سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ بحث ہے جس میں نانا پاٹیکر مداح کو تھپڑ مار رہے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اداکار کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نانا پاٹیکر اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم کے سیٹ پر موجود ہیں جہاں لوگوں کی بڑی تعداد اداکار کو دیکھنے کیلیے جمع ہے۔
اس دوران ایک مداح سکیورٹی حصار کو عبور کرتا ہوا ان کے قریب پہنچ کر سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے، لیکن اداکار اسے تھپڑ جڑ دیتے ہیں۔
#WATCH | वाराणसी में फिल्म जर्नी की शूटिंग कर रहे नाना पाटेकर का फैन को थप्पड़ मारते हुए वीडियो वायरल हो गया। फैन नाना पाटेकर संग सेल्फी लेने पहुंचा तो अभिनेता ने गुस्से में उसके सिर पर थप्पड़ मारा। फिल्म की यूनिट के सदस्य ने लड़के की गर्दन पकड़कर भगाया। pic.twitter.com/oU2WrY2Bv1
— Hindustan (@Live_Hindustan) November 15, 2023
می ٹو تنازعے کا شکار ہونے کے سالوں بعد نانا پاٹیکر ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
فلمساز انیل شرما نے میڈیا کو بتایا کہ نانا پاٹیکر نے اپنے کسی پُرستار کو تھپڑ نہیں مارا، دراصل یہ اداکار کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم کا سین ہے جس پر لوگوں کو غلط فہمی ہوئی۔
انیل شرما نے بتایا کہ سیٹ کے گرد موجود شہریوں میں سے کسی نے اس منظر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی اور دیکھنے والوں کو لگا کہ مداح کو تھپڑ مارا گیا۔