رینجرز اور کراچی واٹر کاپوریشن کی جانب سےگرینڈ آپریشن کے معاملے پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے محکمے کی کالی بھیڑوں کےخلاف ایکشن شروع کر دی۔
ایم ڈی صلاح الدین احمد کے مطابق انچارج تھیفٹ سیل سمیت واٹر بورڈ کے 3 افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔ 2 روز قبل رینجرز کے اعلیٰ افسران کےہمراہ پریس کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پانی چوری میں ملوث واٹرکارپوریشن افسران کے نام بھی لیے تھے مزیدافسران کو بھی معطل کر کے شفاف تحقیقات کرائیں گے۔
’سب سے پہلے ایگزیکٹو ڈائریکٹر گلستان جوہر سلیم رضا سومرو کو معطل کیا گیا اور چیف انجینئر سکندر زرداری کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا، انچارج تھیفٹ سیل تابش رضاحسنین اور انسپکٹر عامرخان بھی معطل کیا گیا ہے‘
اسی طرح تابش رضا حسنین کو اینٹی تھیفٹ سیل سمیت تمام گاڑیاں جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے اور چیف انجینئر شکیل قریشی کو انکوائری افسرمقرر کر دیا گیا۔
گریڈ 18کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر واصف فاروقی کو ایسٹ بی کا اور ایگزیکٹو انجینئر دلاور کو انچارج تھیفٹ سیل کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
واٹراینڈسیوریج کارپوریشن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی آفیسر عبدالمجیداعوان کو بھی عہدےسےہٹا دیا گیا معطل تمام افسران کی مکمل انکوائری کی جائے گی۔