اشتہار

فرانسیسی سینیٹر جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس کے سینیٹر جوئل گوریو کو اپنی ساتھی خاتون سینیٹر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کے الزام میں 48 گھنٹے کے لیے گرفتار کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 66 سالہ جوئل گوریو کو خاتون سینیٹر سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں حراست میں لیا گیا تاہم 48 گھنٹوں بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوئل گوریو پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے گھر پر خاتون سینیٹر سینڈرین جوسو کو دیے جانے والے مشروب میں نشہ آور گولی ملائی جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ وہاں سے چلی گئیں۔

- Advertisement -

جوئل گوریو کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ خاتون سینیٹر کے ساتھ زیادتی کا ارادہ نہیں رکھتے تھے اور انہوں نے سینڈرین جوسو سے معافی بھی مانگ لی ہے، یہ سب غلطی سے ہوا۔

ان کے وکیل نے کہا ہے کہ جوئل گوریو ایک ایماندار اور قابلِ احترام شخص ہیں جو اپنی اور اپنے خاندان کی عزت کو بحال کریں گے چاہے اس میں زیادہ وقت ہی کیوں نہ لگے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون سینیٹر سے زیادتی کی کوشش کے الزام کے بعد انہیں پارٹی سے بھی معطل کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں