10 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

رفح پر اسرائیلی حملہ جنگ بندی مذاکرات کو سبوتاژ کرنا ہے، حماس

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کا کہنا ہے کہ رفح پر اسرائیل کے اقدام کا مقصد جنگ بندی مذاکرات کو ‘روکنا’ ہے۔

حماس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اسرائیل غزہ کے جنوبی شہر رفح میں فلسطینی علاقے میں سات ماہ سے جاری جنگ میں جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات کو روکنے کے لیے دراندازی کر رہا ہے۔

عزت الرشق نے ایک بیان میں کہا کہ رفح میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور مصر کے ساتھ سرحدی کراسنگ پر قبضے کا مقصد "ثالثوں کی کوششوں کو روکنا ہے”۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ حماس اب بھی "ثالثوں کی طرف سے پیش کردہ [جنگ بندی] کی تجویز کو قبول کرنے” کے لیے پُرعزم ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے قریب ایک علاقے میں فوج کی دراندازی اور گزرگاہ کنٹرول کرنے کا عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حماس کے خاتمے یا تمام یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں ہوجاتی۔

حماس کی طرف سے جنگ بندی کے حوالے سے قبول کردہ تجویز کواسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اسرائیلی مطالبات سے بہت دور قرار دیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حماس کی تجویز کا مقصد اسرائیلی افواج کو رفح میں داخل ہونے سے روکنا تھا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس پرُامید ہے کہ حماس اور اسرائیل‘بقیہ خلا’ کو بھی ختم کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں