آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کی آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ سے متعلق سات سال پرانی پیشگوئی درست ثابت ہوگئی۔
آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فائنل میں آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے ارمانوں پر پانی پھیر کر ورلڈکپ 2023 کا ٹائٹل آسٹریلیا کے نام کر وا دیا، انہوں نے 120 گیند پر 137 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
I'm a big fan of Travis Head as a cricketer, I believe he will be a future star for Australia in all forms of the game @wwos !!
— Shane Warne (@ShaneWarne) December 6, 2016
آسٹریلیا کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد آنجہانی آسٹریلوی لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کا ایک پرانا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔
دنیا کے بہتر بولرز میں شمار ہونے والےشین وارن نے 6 دسمبر 2016 کو ٹوئٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’’ میں بطور کھلاڑی ٹریوس ہیڈ کا بہت بڑا مداح ہوں‘‘۔
ٹریوس ہیڈ دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے؟
آنجہانی شین وارن نے مزید لکھا کہ ’’ مجھے یقین ہے کہ ٹریوس ہیڈ آسٹریلیا کے مستقبل کے اسٹار ہوں گے‘‘،یاد رہے کہ ٹریوس ہیڈ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
View this post on Instagram
بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے آغاز میں ٹریوس ہیڈ اپنی انجری کے باعث 5 میچوں سے باہر ہوگئے تھے، لیکن جب وہ واپس آنے تو انہوں نے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔
چار جون کا دن لیجنڈری اسپنر شین وارن کے نام
آسٹریلوی اوپنرٹویوس ہیڈ نے دھرم شالہ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی جبکہ سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھی ٹریوس ہیڈ 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن 4 مارچ 2022 کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں چل بسے تھے، سابق کرکٹر کے انتقال کی خبر نے ان کے چاہنے والوں اور ساتھی کرکٹرز کو افسردہ کردیا تھا۔