11.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

ٹریوس ہیڈ دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ 2023 فائنل کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے ٹریوس ہیڈ نے اسی سال میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی مین آف دی میچ رہے تھے۔

ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے میزبان بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی اور چھٹی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ میچ کے ہیرو ٹریوس ہیڈ رہے جنہوں نے 137 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو کرکٹ کا نیا حکمران بنانے میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔

فائنل میچ میں اس وقت سنسنی خیزی پیدا ہو گئی تھی جب صرف 47 کے مجموعے پر کینگروز کے تین ابتدائی کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ ایسے میں ٹریوس ہیڈ نے لبوشن کے ساتھ مل کر 192 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور بدقسمتی سے جیت سے صرف دو رنز کی دوری پر آؤٹ ہوئے۔

- Advertisement -

ٹریوس ہیڈ نے موقع کی مناسبت سے پہلے سست مگر دلیرانہ بیٹنگ کر کے بھارتی بولرز کو دباؤ میں لیا اور میچ کو اپنی گرفت میں لینے کے بعد گراؤنڈ میں چاروں جانب شاٹس کھیلے۔

تاہم ٹریوس ہیڈ نے پہلی بار کسی بڑے مقابلے میں بڑی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پلیئر آف دی میچ نہیں بنے بلکہ رواں سال جون میں ہونے والی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی اپنی ٹیم آسٹریلیا کو ٹیسٹ چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور بھارتی بولرز کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے سنچری اسکور کی تھی اور 163 رنز بنائے تھے۔

اس فتح گر اننگ پر انہیں ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا اس طرح وہ ایک ہی سال میں دو آئی سی سی ایونٹس کے فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔

ان کے اس اعزاز کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی پذیرائی بخشی ہے اور اپنے آفیشل ایک اکاؤنٹ پر ٹریوس ہیڈ کی دونوں میچوں کی فتح گر انداز میں تصویر شائع کی ہے جس پر کیپشن دیا ہے کہ بڑے میچوں کا بڑا کھلاڑی۔

 

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں