جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

سابق اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی فوج کا بھانڈہ پھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کے سابق وزیرِاعظم ایہود براک نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں کے نیچے بنکرز اسرائیلی فوج نے بنائے تھے۔

انہوں نے یہ انکشاف امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔ میزبان کرسٹینا امان پور بھی اس جواب پر حیران رہ گئیں۔

میزبان نے دوبارہ سوال کیا کہ کیا آپ اسرائیلی فوج غلطی سے تو نہیں کہہ گئے؟ جس پر ایہود براک نے جواب دیا نہیں نہیں، بنکرز اسرائیلی فوج نے ہی بنائے تھے جنہں اب حماس استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات کئی سالوں پرانی ہے جنہیں سب سے پہلے اسرائیلی انجینئرز نے بنایا تھا میں وہاں جگہ چاہیے تھی یہ کئی دہائیوں پہلے ہی بات ہے میرا خیال ہے 4 سے 5 دہائی پہلے۔

اسرائیلی غزہ کے اسپتالوں کے نیچے حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرزکی موجودگی کے دعوؤں پراب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا ہے۔۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں