کراچی: ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ڈی ایس پی عمر بجاری کی مزید 2چھاپہ مار وارداتوں کے شواہد سامنے آگئے۔
ڈی ایس پی کے ڈکیتی نما چھاپے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ 24 اکتوبر کی رات گلشن اقبال ،سہراب گوٹھ میں ایک شہری کے 2گھروں میں کارروائی کی گئی۔
ڈی ایس پی نے 15 سے زائد اہلکاروں کیساتھ گلشن اقبال 13 ڈی میں غیرقانونی چھاپہ مارا تھا۔ گھر میں واردات کے انداز میں تلاشی بھی لی گئی۔ شہری کو آنکھوں پرپٹی باندھ کر اس کے ماموں کے گھر سہراب گوٹھ لایا گیا۔
کراچی : ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی عمیرطارق بجاری کی پرائیوٹ پارٹی سے متعلق اہم انکشافات
متاثرہ شہری نے واقعے پر عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ پولیس پارٹی آنکھوں پر پٹی باندھ کر بوٹ بیسن تھانے لے گئی، ڈیڑھ گھنٹہ تفتیش کے بعد شیریں جناح کالونی چوکی منتقل کیا پھر 28 اکتوبر کو چھوڑا گیا۔
متاثرہ شہری منصور شیخ نے کہا کہ آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ حکام کو درخواستیں دے چکے، پٹیشن بھی دائر کی، نقدی، پرائز بانڈ، 2قیمتی گھڑیاں، موبائل فونز، پستول، گولڈلاکٹ اوردیگرسامان واپس نہیں ملا۔
اس سے قبل اورنگی ٹاؤن ڈکیتی کیس میں ملوث ملزم ڈی ایس پی عمیر باجاری کے خلاف شکایت سامنے آئی تھی، جوس سینٹر کے مالک عبد الرشید نے درخشاں تھانے میں درخواست دی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ عمیر باجاری کی اسپیشل ٹیم نے 18 اکتوبر کو بھی واردات کی تھی۔
درخواست گزار عبد الرشید نے کہا تھا کہ 18 اکتوبر رات 11 بجے سرکاری موبائل میری دکان پر آئی، اہلکار دکان سے 1 لاکھ 75 ہزار کے امپورٹڈ سگریٹ لے گئے۔