جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹیٹ بینک نے 17 نومبر تک ختم ہونے والے ہفتہ کے اعدادو شمار جاری کر دییے۔

مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔

اس کمی کے بعد مجموعی ذخائر 12 ارب 30 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

- Advertisement -

گزشتہ ہفتہ مجموعی ذخائر 12 ارب 53 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھے۔ مرکزی بینک کے ذخائر 21 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کم ہوگئے۔

مرکزی بینک کے ذخائر 7 ارب 18 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے جب کہ گزشتہ ہفتہ بینک کے ذخائر 7 ارب 39 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کی سطح پر تھے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 12 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز رہ گئے۔ گزشتہ ہفتہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 13 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز پر تھے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں