پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکااشرف نے سابق کپتان سرفراز احمد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔
ذکا اشرف نے راولپنڈی اسٹیڈیم مین قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری ٹریننگ کیمپ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ذکا اشرف نے شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
انہوں نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کرتے ہوئے قومی ٹیم سے دورہ آسٹریلیا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ذکا اشرف نے نئی ٹیم مینجمنٹ پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ہیڈکوچ محمد حفیظ نے چیئرمین، اسپن بولنگ کوچ سعید اجمل اور دیگر کھلاڑیوں کی موجودگی میں سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے انہیں نوجوان کھلاڑیوں کیلیے رول ماڈل قرار دیا۔
سرفراز احمد کی سب سے اچھی بات یہ کہ سب سے سینئر ہونے کے باوجود سرفراز احمد جب واپس آئے تو انھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت دی ۔سرفراز احمد کے لئے تمام کھلاڑیوں کی تالیاں ♥️سرفراز نوجوان کھلاڑیوں کے لئے رول ماڈل ہے محمد حفیظ کی زکا اشرف کو بریفننگ ۔۔@SarfarazA_54 pic.twitter.com/T91ENoWDbj
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) November 24, 2023
انہوں نے کہا کہ سرفرازاحمد کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ سینئر ہونے کے باوجود ڈومیسٹک کو عزت دی، سرفراز ٹیم سے باہر ہونے کے بعد ڈومیسٹک میں آئے اور کوئی بھی میچ نہیں چھوڑا، وہ مسلسل ڈومیسٹک کھیلتے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی سینئر کھلاڑی واپس ڈومیسٹک کھیلتا ہے تو اس سے نوجوان پلیئرز کو سیکھنے کو ملتا ہے سرفراز نوجوانوں کیلیے رول ماڈل ہیں۔
سرفراز کی کارکردگی پر شرکأ نے تالیاں بجا کر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ ذکااشرف نے کہا کہ ڈومیسٹک میں آپ کی پرفارمنس اچھی رہی ہے اب دورہ آسٹریلیا میں بھی یہی امید ہے آپ ہمارا فخر ہیں۔