پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

سلمان خان نے کرن جوہر کے ساتھ اپنی اگلی فلم کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کرن جوہر کے ساتھ اپنی اگلی ایکشن تھرلر فلم کا اعلان کردیا۔

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اس وقت اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ٹائیگر 3 کی کامیابی میں مصروف ہیں، منیش شرما کی ہدایت کاری میں دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس فلم نے 400 کروڑ کا بزنس کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب سلمان خان دھرما پروڈکشن کے تحت ایک نئے پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں، جس کی ہدایتکاری وشنو ورھن کریں گے۔

- Advertisement -

یوں تو نامور فلمساز کرن جوہر اور سلمان خان کے نئے پروجیکٹ کی خبریں کافی عرصہ سے گردش کررہی تھیں اور اب فلم کا نام سلو بھائی نے ظاہر کردیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں سلمان خان سے ان کے نئے فلمی پروجیکٹس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی اگلی فلم ’دی بُل‘ میں کام کریں گے۔

پورٹ کے مطابق سلمان خان اس ایکشن تھرلر میں ایک فوجی افسر کا کردار ادا کریں گے، جبکہ اس فلم کی مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں