اسلام آباد : ایک دہائی گزرنے کے بعد کیپیٹل اسپتال کی کیتھ لیب فعال ہوگئی اور کیتھ لیب کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے نے شعبہ صحت کا اہم سنگ میل عبور کرلیا، ایک دہائی گزرنے کے بعد کیپیٹل اسپتال کی کیتھ لیب فعال ہوگئی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل اسپتال ڈاکٹر فضل مولا نے کیتھ لیب کا افتتاح کیا، اس موقع پر ڈاکٹر فضل مولا نے کہا کہ کیپیٹل اسپتال میں کیتھ لیب کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، افتتاحی روز3اینجیوپلاسٹی کی ہیں۔
سربراہ کیپیٹل اسپتال کا کہنا تھا کہ کیپیٹل اسپتال میں کیتھ لیب کا قیام دیرینہ خواب تھا، کیپیٹل اسپتال کا شعبہ کوکلیئر امپلانٹس مکمل فعال ہے، کیتھ لیب فنکشنل کرنے کا سہرا اسپتال ٹیم کو جاتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کیپیٹل اسپتال انتظامیہ نے کیتھ لیب فنکشنل کرنے کا فیصلہ کیا۔