بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

پھولوں کے پہناوے خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

پھول ہمارے معاشرے اور تہذیب و ثقافت کا اہم اور لازمی جز ہیں، خوشی ہو یا غم کا ماحول پھولوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں اور اس کے استعمال کی روایتیں زمانہ قدیم سے ہی رائج ہیں۔

خاص طور پر شادی بیاہ کی تقریبات ہوں، کسی کو مبارکباد دینی ہو یا کوئی عزیز انتقال کرجائے، ان مواقعوں پر پھولوں کا استعمال لازمی سمجھا جاتا ہے۔

پھول

سونے چاندی کے زیورات کے علاوہ پھولوں سے تیار کیے گئے زیورات بھی اب شادی بیاہ کی تقریبات میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ مایوں، منہدی، رخصتی اور ولیمے کی تقریب کیلیے خصوصی طور پر دلہن کی پسند اور لباس کے مطابق پھولوں والے زیورات تیار کروائے جاتے ہیں اور بے حد مقبول بھی ہیں۔

پھول

اے آر وائی نیوز کی نمائندہ روحہ فاطمہ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کی تین ہٹی کے پل کے نیچے کراچی کی وہ پھول مارکیٹ قائم ہے جہاں دنیا بھر کے منفرد اور حسین پھولوں کا کاروبار کیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے پھولوں کی دکان کے مالک نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ایک خاتون نے گلاب کے گجروں کے علاوہ ڈیزی کے وائٹ پھولوں کے ساتھ منگوائے ہیں اور سات ہی بُکے کا آرڈر بھی دیا ہے۔

زیور

پہلے تو زیادہ تر ان پھولوں سے گلے کے ہار اور گجرے ہی تیار کیے جاتے تھے لیکن اب وقت کے ساتھ ساتھ ان سے خوبصورت انداز کے زیور بھی بنائے جاتے ہیں جو کاریگروں کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں