جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

قطری وزیر غزہ پہنچ گئیں، جنگ بندی میں توسیع کی امید

اشتہار

حیرت انگیز

قطری وزیر کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ غزہ جنگ بندی میں توسیع ہو سکتی ہے۔

قطر کی بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت لولواہ راشد الخطر کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ انکلیو میں انسانی امداد کی ترسیل کی مقدار میں اضافہ ہوگا۔

جنوبی غزہ کے دورے کے دوران الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو بڑھانے کے لیے ہماری کوششیں کامیاب ہوں گی جس سے مزید امدادی سامان کی فراہمی یقینی ہو گی۔

- Advertisement -

سفارتی راستے سمیت کئی آپشن ہیں اس مقصد کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، اور جنگ بندی کو بڑھانے کی کوشش میں بات چیت کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 48 دن کی جنگ اور بمباری کے نتیجے میں اسرائیل نے ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا، اسرائیل اور غزہ جنگ میں چار روزہ جنگ بندی کا آغاز جمعہ کو فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسیروں کی رہائی کے ساتھ ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں