جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ویڈیو: اسرائیلی فوجی نے بیٹی کی سالگرہ پر سفاکی کی انتہا کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: حماس اسرائیل جنگ میں صہیونی فورسز نے سفاکی اور درندگی کی نئی شرمناک مثالیں قائم کر دی ہیں، جنھیں دیکھتے ہوئے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

ہفتے کو سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اسرائیلی فوجی نے بیٹی کی سالگرہ پر سفاکی کی انتہا کر دی، سپاہی نے غزہ میں ایک مکان کو اڑا کر بیٹی کی سال گرہ منائی۔

ویڈیو میں اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کے انسانیت سے عاری ایک درندہ صفت فوجی کو غزہ میں ایک مکان کو دھماکے سے اڑا کر اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

غزہ میں فلسطینیوں کا تاریخ کا تیز ترین قتلِ عام، نیویارک ٹائمز کی دل دہلا دینے والی رپورٹ

عرب میڈیا کے مطابق ایک منٹ سے کم کی اس ویڈیو میں آئی ڈی ایف کے سپاہی کو عبرانی زبان میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’میں نے یہ دھماکا اپنی بیٹی ’شہزادی ایالہ‘ کی سالگرہ پر اس کے نام کیا ہے آج وہ دو سال کی ہو گئی ہے۔‘‘

اس ویڈیو کو عربی اور انگریزی زبان کے مختلف میڈیا کے اداروں نے رپورٹ کیا ہے، اور کہا ہے کہ فوجی نے غزہ میں فلسطینی مکان کو دھماکے سے اڑانے سے قبل اسرائیلی فوج سے اجازت لی تھی۔

انٹرنیٹ صارفین نے یہ ویڈیو ہزاروں مرتبہ شیئر اور پوسٹ کی ہے، ویڈیو میں سپاہی بیٹی سے کہتا ہے ’میں تمھیں یاد کرتا ہوں۔‘ ویڈیو میں فوجی کے ارگرد کئی دیگر صہیونی فوجیوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ مکان اڑانے سے قبل فوجی نے عبرانی میں گنتی بھی گنی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دیتے ہوئے شدید مذمت اور تنقید کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں