ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

‘ورلڈ بینک نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی پریس کانفرنس اندرونی معاملات میں مداخلت قرار’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی پریس کانفرنس کی مذمت کرتے ہوئے اسے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے ورلڈ بینک نائب صدر برائےجنوبی ایشیا کی پریس کانفرنس کو اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بنک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی پریس کانفرنس قابل مذمت ہے۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ این ایف سی ،18ویں ترمیم پر نظرثانی کی بات کرناسیاسی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے پاکستان عالمی بینک کی کلائنٹ اسٹیٹ نہیں ہےکہ ہمیں حکم دے سکے۔

- Advertisement -

پی پی رہنما نے کہا کہ وسائل کی تقسیم سیاسی ،اقتصادی مقاصد کے مطابق ہو گی نہ کہ مالیاتی سامراجیوں کی ہدایت پر ورلڈ بینک ماڈل پر عمل کرنا ہے تو ٹیکس صوبے وصول کریں،اخراجات وفاقی حکومت لے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اندرونی سیاسی فالٹ لائنز تیز اور گہری ہیں، یہ وقت نئے سیاسی مسائل کھولنے کا نہیں اسکےوفاق پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ، یہ شرمناک ہے نگراں حکومت عالمی ایجنسیز کے ایسے عملے کو اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت دے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں