جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سربراہ PTI فرعون ہے، میں ہی اس کی فرعونیت ختم کروں گا، پرویز خٹک

اشتہار

حیرت انگیز

نوشہرہ: سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہیں فرعون قرار دے دیا۔

پرویز خٹک نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ سربراہ پی ٹی آئی کا منشور جھوٹ پر مبنی تھا، وہ فرعون ہے اور میں ہی اس کی فرعونیت ختم کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ سربراہ پی ٹی آئی کو نجات دہندہ سمجھنے والوں کو اصل چہرہ نظر آگیا، صحت کارڈ اور تعلیمی اصلاحات میں سربراہ پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں تھا، خیبر پختونخوا میں اصلاحات اور ترقیاتی کام میری وجہ سے ہوئے۔

- Advertisement -

متعلقہ: چیئرمین پی ٹی آئی کا فوج کیساتھ محاذ کھولنا غلط تھا، پرویز خٹک

چند روز قبل، بونیر میں شمولیتی جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا تھا کہ سربراہ پی ٹی آئی کا رویہ منتخب ارکان کے ساتھ فرعون جیسا تھا، وہ عوامی وزیر اعظم نہیں بلکہ ایک ڈکٹیٹر تھا۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سربراہ پی ٹی آئی کا نئے پاکستان کا پراجیکٹ ڈرامہ تھا، ان کا تبدیلی کیلیے لگایا نعرہ ڈھونگ نکلا، سابق حکمرانوں نے 70 سال سے عوام کو دھوکے میں رکھا اور ملک کو قرضوں کے دلدل میں دھکیل دیا۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک نے بیرسٹر گوہر علی خان کے بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر کو میں نے پی ٹی آئی میں ڈیڑھ سال پہلے شامل کروایا تھا، ان کی عزت کرتا ہوں وہ میرا وکیل بھی رہا ہے لیکن چیئرمین کیلیے کوئی سینئر رہنما لاتے تو اچھا ہوتا۔

متعلقہ: چیئرمین پی ٹی آئی ملک و قوم میں انتشار چاہتا ہے، پرویز خٹک

انہوں نے کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر سے سوال کرتا ہوں کہ ان کے پاس پارٹی کارڈ بھی ہے یا نہیں؟ میرے خیال میں ان کے پاس پارٹی کارڈ بھی نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں