پاک سوزوکی نے یکم دسمبر سے 6 دسمبر تک موٹر سائیکل بنانے کا پلانٹ عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاک سوزوکی کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کی فروخت میں نمایاں کمی کا سامنا ہے جب کہ تیار خام مال کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بھی پلانٹ کی عارضی بندش کی جارہی ہے تاہم اس دوران کار بنانے والا پلانٹ آپریشنل رہے گا۔
پاک سوزوکی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔
پاک سوزوکی نے اسٹاک مارکیٹ سے ڈی لسٹ کا فیصلہ کر لیا، کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہپاک سوزوکی چھوٹے شیئرز ہولڈرز کے تمام شیئرز واپس خریدے گی۔
کمپنی اعلامیے میں کہا ہے کہ کمپنی کے 26.91 فیصدیا 22،145،760 شیئرزاسٹاک مارکیٹ میں ہیں، پاک سوزوکے ایک شیئر کی قیمت 406 روپے پر ہے۔
اعلامیے میں کہنا تھا کہ پاک سوزوکی مسلسل 3 سال سےنقصان میں چل رہی ہے پاک سوزوکی نےعارف حبیب لمیٹڈکوشیئر خریدنے کیلئے اپناایجنٹ مقرر کیا ہے۔