جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

یوپی مظفر نگر میں 15 سالہ لڑکی سے اجتماعی عصمت دری

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں ایک 15 سالہ لڑکی کو چار نوجوانوں نے اسلحہ کے زور پر کھیتوں میں لے جا کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کو منصور پور علاقے کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق نو عمر لڑکی چارہ لینے کے لئے کھیتوں میں گئی تھی، اسی دوران 4 ملزمان آئے اور اسے قریبی گنے کے کھیت میں لے گئے۔

- Advertisement -

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کے زور پر نو عمر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو اطلاع دی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

چاروں ملزمان موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس افسر نے مزید کہا کہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں عصمت دری کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اس سے قبل بھارت کے شہر حیدرآباد میں موجود او یو لاج میں نابالغ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا تھا، گولکنڈہ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 15 سالہ لڑکی 13 نومبر کو گھر سے نکلی تھی اس کے بعد سے واپس نہیں لوٹی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک نوجوان متاثرہ لڑکی کو گھر کے قریب چھوڑ کر چلا گیا، پوچھ گچھ پر معلوم ہوا کہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے۔

افسوسناک واقعے کی پولیس کو شکایت کی گئی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عبدالندیم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے سہولت کار کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

بیٹی کی عصمت دری کرنے والے شخص کے خاندان سے باپ کا انتقام

ساتھ ہی پولیس نے نابالغ لڑکی کے ساتھ نوجوان کو کمرہ دینے والے او یو لاج کے مینجر جان سنگھ اور وہاں کے مالک وجے کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں