سعودی عرب نے ایک ٹریلین 172 ارب ریال کے نئے بجٹ کی منظوری دے دی۔
سعودی عرب نے بدھ کو مالی سال 2024 کے لیے بجٹ کی منظوری دی ہے جس میں کل آمدنی کا تخمینہ 1,172 بلین ریال اور اخراجات کا تخمینہ 1,251 بلین ریال ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی صدارت میں منعقدہ وزراء کی کونسل کے خصوصی اجلاس سے منظور کیے گئے بجٹ میں 79 ارب ریال کے خسارے کا تخمینہ لگایا گیا۔
بجٹ پیش کرتے ہوئے شاہ سلمان نے وزراء اور اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی اور سماجی پروگراموں اور منصوبوں سمیت بجٹ تجاویز کو عملی جامہ پہنانے میں اپنی فعال کردار ادا کریں۔
نیا بجٹ ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی موجودگی میں پیش کیا گیا۔
یہ قابل ذکر ہے کہ وزارت خزانہ نے اس سال 30 ستمبر کو مالی سال 2024 کے لیے اپنے پری بجٹ اسٹیٹمنٹ کا انکشاف کیا تھا جس میں کل اخراجات 1,251 بلین ریال اور کل محصولات 1,172 بلین ریال کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔