بھکر: ضمنی انتخاب کے دوران قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں اوربدنظمی بھی عروج پرہے۔ تفصیلات کے مطابق بھکرکے حلقہ پی پی اڑتالیس میں ووٹنگ صبح نوبجے سے جاری ہے۔
کسی پولنگ اسٹیشن سے بدنظمی کی شکایات مل رہی ہیں توکہیں بوگس ووٹ کاسٹ ہورہے ہیں ، اس کے علاوہ دھاندلی کے الزامات بھی منظرِعام پرآرہے ہیں۔
الیکشن کےلئے انتخابی عملے کوکوئی تربیت ہی نہیں دی گئی۔ عملے کی تعیناتی کا عمل بھی صرف دوروز پہلے سرانجام دیا گیا۔پولنگ اسٹیشنزپرآنے والی خواتین ووٹرزکا کہنا ہے کہ ایک ووٹردودوبارووٹ کاسٹ کررہا ہے جبکہ بوتھ ہونے کے باوجودخلافِ قانون کھلےعام ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
یہ نشست مسلم لیگ ن کےایم پی اےنجیب اللہ خان کی وفات کےبعد خالی ہوئی تھی۔