ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

’تیرا عشق جو طاری ہوا!‘ جانِ جہاں کا او ایس ٹی ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کا او ایس ٹی ریلیز کردیا گیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں بلاک بسٹر ڈرامے ’پیارے افضل‘ کی جوڑی یعنی حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

جانِ جہاں کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کا او ایس ٹی ’تیرا عشق جو طاری ہوا‘ ریلیز کردیا گیا ہے جس میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

یوٹیوب پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین او ایس ٹی کو سن چکے ہیں اور گانے کی تعریف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جانِ جہاں کے مرکزی کردار اداکار حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

حمزہ علی عباسی شعر پڑھتے ہیں جس کے بول کچھ یوں ہیں، ’تجھے اشکوں میں چھپایا ہے اب تک، تجھے پلکوں پر بٹھانا باقی ہے، کسی آیت کی طرح اے جان جہاں تجھے آنکھوں سے لگانا باقی ہے۔‘

عائزہ خان پہلی جھلک میں کہتی ہیں کہ ’میری جان ہے تجھ سے، میرا جہاں بھی ہے تجھ سے، میرا خود سے تم ہوکر فنا ہوجانا ابھی باقی ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں