جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

بھارت میں خواتین کیخلاف جرائم میں ہوشربا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار کے دوران خواتین کے خلاف سال 2022 میں جرائم کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

ویون نیوز کی رپورٹ کے مطابق 2022 میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خواتین کے خلاف جرائم کے 14 ہزار 158 کیسز رپورٹ کیے گئے۔

نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2021 کے دوران نئی دہلی میں ان جرائم کی تعداد 13 ہزار 1982 تھی جو گزشتہ سال 9782 کیسز کے بعد بڑھ گئی۔

- Advertisement -

این سی آر بی کے مطابق خواتین کے خلاف اغوا کے 3909 کیسز جبکہ 1204 جنسی زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

بزرگ شہریوں کے خلاف جرائم کے 1313 کیسز رپورٹ کیے گئے جو 2021 میں 116 تھے۔ 22 واقعات ایسے ہیں جن میں بزرگ شہریوں کو قتل کیا گیا اور 14 واقعات میں بزرگ خواتین پر حملہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زیادہ تر متاثرہ بزرگ شہریوں کو ان کے گھریلو ملازمین یا پھر کسی قریبی نے نقصان پہنچایا۔ ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ ہم بزرگ شہریوں سے رابطے میں رہتے ہین تاکہ ان کی جان اور مال کا تحفظ یقینی بنا سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں