اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

اسرائیل کے جنگی جرائم، گرفتار فلسطینیوں کو بے لباس کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، تازہ ترین واقعے میں گرفتار فلسطینیوں کو بے لباس کر کے زمین پر بٹھا دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے عام فلسطینیوں کو حراست میں لیا اور انہیں ان کے لباس سے محروم کرکے زمین پر بٹھا دیا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد جنگجو اورحماس کے حامی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے کئے جانے والے جنگی جرائم پر عالمی انسانی حقوق کے مبصرین کا کہنا ہے کہ جنگی قیدیوں کی توہین عالمی انسانی چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ترکیہ صدر رجب طیب اردوان نے غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی حکام کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تنازع پر دنیا کی خاموشی کو شرمناک قرار دے دیا ہے۔

’غزہ کی صورتحال انتہائی تباہ کُن قرار‘

حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ پر سعودی عرب میں عرب اسلامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مسلمان ممالک کے حکمرانوں نے شرکت کی اور غزہ پر اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔

رجب طیب اردوان کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال پر مشترکہ عرب اسلامی اجلاس بلانے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں، فلسطین میں اسرائیلی مظالم کبھی نہیں بھولیں گے جہاں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں